بلاول اسلام آباد کی طرف ہم کراچی کی جانب مارچ کریں گے، شاہ محمود

بلاول اسلام آباد کی طرف ہم کراچی کی جانب مارچ کریں گے، شاہ محمود

اوکاڑہ: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف ہم کراچی کی جانب مارچ کریں گے۔

حکومت کے خلاف احتجاج عوامی مطالبہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے صمصام علی بخاری کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

وزیرخارجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کو کم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

میرے جہاز کا رخ کسی طرف بھی مڑ سکتا ہے، جہانگیر ترین

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ سے جب ایک صحافی نے پوچھا کہ جہانگیر ترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہو گی؟ تو مخدوم شاہ محمود قریشی نے برجستہ طور پر کہا کہ دھند کا موسم ہے جہاز کے بجائے گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ ہے۔


متعلقہ خبریں