ٹھٹھہ میں کشتی الٹنے سے11ماہی گیر لاپتہ، تلاش جاری


ٹھٹھہ: سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں ماہی گیروں کی 2 کشتیاں الٹ جانے سے 11 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے، 5 کو بچا لیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کیٹی بندر کے قریب  کھلے سمندر حجامرو کریک میں ماہی گیروں کی 2 کشتیوں کو حادثہ پیش آیا۔ کشتیوں میں  16 ماہی گیر سوار تھے جبکہ کشتیاں تیزہواؤں کے باعث الٹیں۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ عمران خان نے کہا کہ سمندر میں ماہی گیروں کی دونوں کشتیوں کو صبح حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارش، پہاڑوں پر برفباری جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

ریسکیو حکام کے مطابق 5 ماہی گیر اپنی مدد اپ کے تحت تیر کے کنارے پر پہنچے جبکہ 11 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

میرین سیکیورٹی کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے تاہم تیز ہواوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں