عروہ حسین کو امریکی گلوکارہ کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا


پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین کو امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار کیٹی پیری کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا۔

پاکستان کی معروف  اداکارہ عروہ حسین نے کیٹی پیری کے سنہرے لباس سے مشابہہ ایک لباس لباس زیب تن کیا۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی تصویر میں عروہ حسین نے گولڈن کلر کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ جس پر کچھ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لباس کو پسند بھی کیا گیا تاہم کچھ ان پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

حال ہی میں ٹی وی اسکرین پر چلنے والے شہرہ آفاق ڈرامے “پری زاد” میں عروہ حسین نے لیلیٰ صبا کا کردار ادا کیا جس نے ناظرین میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔


متعلقہ خبریں