پی ڈی ایم اجلاس: قومی اسمبلی، سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت


مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا عبدالغفورحیدری، میر کبیر شاہی، احسن اقبال، حافظ عبدالکریم، سکندر شیر پاؤ شریک ہوئے۔

اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاری اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر غور اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ اور الیکشن کمیشن  کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ کا پی ڈی ایم کو مارچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ

اس کے علاوہ اجلاس میں منی بجٹ،ا سٹیٹ بینک ترمیمی بل اور ای وی ایم مشین کے استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جب کہ صدارتی نظام پر چھیڑی جانے والی بحث پر سفارشات تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں