پولیس اہلکاروں نے مری جانے والے تین سیاح اغوا کر لیے،10 لاکھ تاوان وصولی کا انکشاف


اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی جانب سے مری جانے والے 3 سیاحوں کو اغوا کرنے اور پھر 10 لاکھ روپے تاوان لے کر چھوڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد  پولیس  کے ترجمان  کےمطابق تھانہ ترنول میں 4 پولیس اہلکاروں کےخلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایک شہری کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مری جانے والےتین سیاحوں کوپولیس اہلکاروں نے اغوا کیا اور ہاتھ پاؤں اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر  انہیں اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 کے ایک  فلیٹ پر لے گئے۔

پولیس اہلکارو ں نے 10لاکھ روپے تاوان طلب کیا جو  ان کےدوست نے پشاور میں ملزمان کو دیا اور پھر سیاحوں کو چھوڑا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 3  ابھی تک روپوش  ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں