پنجاب: سرکاری اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز


پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز ہو گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق پہلے مرحلہ میں پنجاب کے20 اضلاع کے 2 ہزار اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ  پہلا مرحلہ 31 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

مستقبل میں تمام یونیورسٹیز کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا جائے گا، گورنر پنجاب

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں دس جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا تھا کہ مستقبل میں صوبے میں موجود تمام یونیورسٹیز کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا جائے گا۔

ہم اداروں کو مضبوط اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا کہ سستی بجلی کی پیداوار کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی بنانے اور بجلی بچانے کے مشن پر بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں