اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، مزید گلیوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی تجویز 

اسلام آباد، ڈاکوؤں کے گروہ بے لگام، شہریوں سے ہر گھنٹے میں 2 لاکھ 29 ہزار 716 روپے کی لوٹ مار

اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث کئی علاقوں کی مزید گلیوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کر دی۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے  13 علاقوں کی 28 گلیوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔

اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق سیکٹرجی سکس فور کی 2 گلیاں 13 اور 79 ، سیکٹر جی سکس ٹو کی گلی نمبر 12 اور سیکٹر جی سکس 1 میں گلی نمبر 48 پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔

ہوشیار: کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45.43 فیصد ہو گئی

مراسلے کے مطابق سیکٹر جی نائن 1 کی دو گلیاں 74,26 سیکٹر جی 10/2 کی تین گلیوں اور سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں گلی نمبر 49،58 میں بھی کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ اے اور بحریہ میں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث 13 گلیوں میں پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈی ایچ او نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائےاور ماسک کا استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں