پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، فواد چودھری

مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں سے جلسے نہیں ہوتے، فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، دوستانہ تعلقات پاکستان اور بھارت کے لیے سود مند ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے لیے ہاوسنگ اسکیم کا آغاز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےبیرون ملک کام کرنےوالوں کو عزت دی ہے، وہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے حکومت نے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔

نواز شریف اینڈ کمپنی جب اقتدار میں تھی تو ان کی فلمیں چلتی تھیں،فواد چودھری

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے، یہ ہمارا سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے زیادہ کسی اوروزیراعظم نےاوورسیز پاکستانیوں کیلئے کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں