پی ٹی ایم اور ٹی ایل پی سمیت سب سے بات کرنے کو تیار ہوں، چوروں سے نہیں: وزیراعظم

 پی ٹی ایم اور ٹی ایل پی سمیت سب سے بات کرنے کو تیار ہوں، چوروں سے نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار ہوں، سب سے بات کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی ایم اور ٹی ایل پی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں لیکن ان چوروں سے نہیں۔

وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لائیو کالز کے دوران عوام الناس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی ایم اور ٹی ایل پی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں لیکن مجرموں سے بات کروں گا تو اس ملک اور اللہ سے غداری کروں گا۔

وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان جادو کا ڈنڈا ہلا کر ملک کو سیدھا نہیں کر سکتا ہے۔

حکومت سے نکل گیا تو اپوزیشن کے لیے زیادہ خطرنا ک ہوؤں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق اسی دوران عمران خان نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنگا پور کا وزیر کرپشن پر پکڑا گیا تو اس نے خود کشی کرلی کیوں کہ اسے پتہ تھا کہ معاشرے میں اب کوئی جگہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں