دعا کرتے ہیں کہ نواز شریف آج آجا ئے، وزیراعظم

 پی ٹی ایم اور ٹی ایل پی سمیت سب سے بات کرنے کو تیار ہوں، چوروں سے نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ وہ آج لندن سے آجائے گا کل آجائے گا لیکن جو پیسے سے پیار کرتا ہے وہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔

وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

ہم نیوز کے مطابق لائیو کال کے ذریعے عوام الناس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ نواز شریف آج آجائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

حکومت سے نکل گیا تو اپوزیشن کے لیے زیادہ خطرنا ک ہوؤں گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تین دفعہ کا وزیراعظم کہتا ہے کہ میرے بیٹے پاکستانی ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واپسی کے شوشے نہ چھوڑیں تو پارٹی ٹوٹنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تو درخواست کرتا ہوں کہ پلیز پاکستان واپس آجائیں۔

ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباو میں لانے کی کوشش میں ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں 2018 میں واپس آیا جب کہ یہ تو 2017 میں ملک سے بھاگ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں