عمران خان! تم تاریخ ہو، مکافات عمل کا شکار ہوئے، عبرتناک شکست کھا چکے: مریم نواز

حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب! اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

حکومت سے نکل گیا تو اپوزیشن کے لیے زیادہ خطرنا ک ہوؤں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم کی جانب سے لائیو کالز کے دوران دیے جانے والے جوابات کے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہوجاؤں گا، گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں کے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آپ کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی ہے،عدلیہ پر الزام نہ لگائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس صرف آپ کا انتقام اور انتقام ہے، جس دن اقتدار سے نکلے، عوام شکرانے کے نوافل پڑھیں گے۔

وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے ہر لفظ میں ناکامی، اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے کوئی امید نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان تم تاریخ ہو۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ تاریخ ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کا سبق سکھائے گی جو عوامی طاقت سے زیادہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی اور نا ہی آپ بیچارے و مظلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔

کسان دربدر اور حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے، شہباز شریف

مریم نواز نے کہا کہ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں