پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہو گا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہو گا

لاہور: صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہو گا۔ اس بات کی تصدیق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کردی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کرانے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط بلدیاتی سٹم جمہوریت کے لیے ناگزیر ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت نے ڈیلیور کیا اور آنے والا وقت بھی پی ٹی آئی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی واپسی کا فیصلہ ان کی جماعت نے کرنا ہے۔

خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانیکا فیصلہ

چودھری سرور نے کہا کہ نوازشریف کب واپس آئیں گے؟ یہ ن لیگی قیادت ہی بتا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ قوم اور فوج نے مل کر جیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے آب پاک اتھارٹی بنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 31 مارچ تک صوبے کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔

حکومت سے نکل گیا تو اپوزیشن کے لیے زیادہ خطرنا ک ہوؤں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی پر قومی خزانے سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں