زرداری بھٹو کے نظریے کو بیچ رہا ہے، وزیر بن کر کنگلا ہو گیا ہوں : علی زیدی

زرداری بھٹو کے نظریے کو بیچ رہا ہے، وزیر بن کر کنگلا ہو گیا ہوں : علی زیدی

سکھر: وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے الزام عائد کیا ہے کہ زرداری بھٹو کے نظریے کو بیچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وزیر بنا ہوں تب سے کنگلا ہو گیا ہوں۔

حکومت سے نکل گیا تو اپوزیشن کے لیے زیادہ خطرنا ک ہوؤں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ بھٹو نے دیا تھا، زرداری اس نظریے کو بیچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے وزیر بنا ہوں تب سے کنگلا ہو گیا ہوں، سوا دو لاکھ روپے تنخواہ آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی اور بیوی کی بچت سے آنے والی رقم سے گزارا کرتا ہوں۔

آصف زرداری سے حساب لیں گے، بڑے ڈاکو کو لندن بھگا دیا گیا: علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم سستی اور سندھ میں مہنگی کیوں ہے ؟

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیشتر شوگر ملز اور فلور ملزآصف زرداری کی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم سے تین سال کا حساب مانگا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانچ ہزار اسکول بند کیے جا رہے ہیں۔

نواز شریف اینڈ کمپنی جب اقتدار میں تھی تو ان کی فلمیں چلتی تھیں،فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرعلی زیدی نے الزام عائد کیا کہ کراچی، سکھر ، شکار پور، جیکب آباد اور گھوٹکی میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں