افغانستان کے حالات کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے، پرویز خٹک

افغانستان کے حالات کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے، پرویز خٹک

نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے الرٹ ہیں اور کوشش ہے کہ دہشت گردی کے واقعات نہ ہوں۔

خیبرپختونخوا میں غریب ڈھونڈ کر دکھائیں! پرویز خٹک کا اپوزیشن کو چیلنج

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔

حکومت سے نکل گیا تو اپوزیشن کے لیے زیادہ خطرنا ک ہوؤں گا، عمران خان

وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئی تنظیمیں بنائی جا رہی ہیں اور جنرل انتخابات کی تیاریاں کی جاری ہیں۔

مہنگائی کے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ اس وقت امریکہ اور یورپ میں بھی مہنگائی ہے تو کیا سب نالائق ہیں؟

زرداری بھٹو کے نظریے کو بیچ رہا ہے، وزیر بن کر کنگلا ہو گیا ہوں : علی زیدی

ہم نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان بہت کام کر رہے ہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں