لاہور: مسافر وین نالے میں گر گئی، 4 بچے اور دو خواتین جاں بحق

1122

لاہور:کاہنہ کے علاقے میں مسافر وین گندے نالے میں گر گئی جس کے باعث چار بچوں سمیت دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں جب کہ تین افراد زخمی ہیں۔

ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے میں بڑا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق حادثہ کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں پیش آیا ہے۔ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ نعیمہ بی بی، 35 سالہ رخسار، آٹھ سالہ فیضان، چھ سالہ سفیان، نو سالہ علی حسن اور 12 سالہ زین کے ناموں کی کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ علاقہ پولیس کے مطابق وین میں سوار خاندان چونگی امر سندھو کا رہائشی تھا اور متاثرہ خاندان کے افراد رائیونڈ میں شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے۔

اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ہم نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوسناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اوچ شریف کے قریب ٹریفک حادثہ: ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے سانحے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں