آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان


آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کے لئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان، چیئر آف ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی اسماویہ اقبال نے پندرہ رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بسمہ معروف کی دو سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہو گی، وہ ورلڈکپ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

ندا ڈار کو عالمی مقابلے کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ناہیدہ خان اور غلام فاطمہ کی پندرہ رکنی اسکواڈ میں واپسی ہو رہی ہے۔ کائنات امتیاز اور سعدیہ اقبال انجریز کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹ آف دی ایئر قرار

اعلان کردہ اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور اور عالیہ ریاض شامل ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ اور جویریہ خان شامل، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر) بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔


ارم جاوید، طوبہٰ حسن اور وکٹ کیپر نجیہ علوی ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گی۔

عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ) اور صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) ٹیم منیجمنٹ کا حصہ،  زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ مینیجر) اور رفعت گل (فزیو تھراپسٹ) بھی اسپورٹ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں