انوشکا ویرات کی بیٹی کی تصویر کس نے وائرل کی؟


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی وامیکا کی پہلی تصاویر وائرل ہو گئیں، جس پر دونوں ستارے ناخوش ہو گئے ہیں۔

یاد رہے ایک سال کی ہوجانے کے باوجود ویرات انوشکا نے اپنی بیٹی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر نہیں کیں، جس کے بارے میں وہ میڈیا سے درخواست بھی کر چکے ہیں۔

لیکن گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کے دوران انوشکا اپنی بیٹی کے ہمراہ گیلری میں کھڑی تھیں، کہ کیمرہ ان پر گیا اور ان کی بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے مداحوں نے چھوٹی ویرات کوہلی کہہ کر بلانا شروع کر دیا۔

لیکن اب  دونوں نے اس بارے میں بیان جاری کیا ہے، دونوں اسٹارز نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا ہے کہ  ہماری بیٹی کی تصاویر بے خبری میں لی گئی ہے، انہیں نہیں معلوم تھا کہ کیمرہ ان پر ہے، انوشکا ویرات نے لکھا کہ بیٹی کی سوشل میڈیا پر موجودگی کے حوالے سے ہمارا مؤقف اور درخواست آج بھی وہی ہے جو پہلے کی گئی تھی۔

اور ساتھ ہی پبلشرز سے وامیکا کی تصاویر ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں