وزیراعظم کے مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر مستعفی

منی لانڈرنگ کے مجرم بدلے پر اتر آئے، کوئی کیس نہیں، نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد اکبر نے لکھا کہ انہوں نے بطور مشیر  اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیراعظم  عمران خان کی قیاد ت میں پارٹی منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہےگا، وہ پارٹی کے ساتھ ہیں اور قانونی ٹیم کے ممبر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں