بجلی صارفین ہوشیار: سبسڈی میں کمی اور پرانے سلب کے فوائد ختم کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد: سبسڈی میں کمی اور پرانے سلیب کے فوائد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کیا گیا ہے۔

بجلی مزید 95 پیسے مہنگی کرنے کی تیاریاں، نیپرا میں آج سماعت ہوگی

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے تحت سبسڈی کی فراہمی حکومت کا مینڈیٹ ہے اوروزارت توانائی نے سبسڈی اصلاحاتی پروگرام وضع کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی ای سی سی نے سبسڈی اصلاحاتی پروگرام منظور کیا تھا اور نیپرا کی منظوری کے بعد تین مراحل میں لاگو کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق پہلے مرحلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2021 کو ہو گیا تھا جس کے تحت سبسڈی میں کمی اور پرانے سلیب کے فوائد کو ختم کر رہے ہیں۔

بجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی؟

جاری کردہ اعلامیے کے تحت غیر محفوظ صارفین کے اطلاق شدہ ٹیرف میں اضافہ ہو گا جب کہ محفوظ صارفین کے اطلاق شدہ ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

نیپرا کے مطابق اگلے مرحلے کے دوسرے حصے کے اطلاق کے لیے بھی وزارت توانائی نیپرا کی منظوری لے گی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ اضافے کے نتیجے میں سبسڈی میں 20 ارب روپے کی کمی واقع ہو گی۔

چکن، سبزیاں، دالیں اور چینی سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ اتھارٹی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔


متعلقہ خبریں