وفاقی حکومت نے تمباکو کی کم از کم قیمت مقرر کردی

ای سی سی: کامیاب اوور سیز پروگرام اور رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت مقرر کردی ہے۔ واضح رہے کہ نسوار اور حقے کا بھی لازمی جز تمباکو ہوتا ہے۔

بجلی صارفین ہوشیار: سبسڈی میں کمی اور پرانے سلب کے فوائد ختم کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق تمباکو کی قیمت وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں طے کی گئی۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ای سی سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 2022 میں سیاہ تمباکو کی قیمت 149 روپے 9 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ سفید پتے والے تمباکو کی قیمت 123روپے فی کلو ہوگی۔

ناخوشگوار رشتے تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں، تحقیق

ہم نیوز کے مطابق ای سی سی کی جانب سے کہا گیا ہےکہ نسوار اور حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت 129 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تاہم حتمی منطوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

اس ضمن میں طے کیا گیا ہے کہ میدانی علاقے کی تمباکو کی قیمت 240 روپے فی کلو اور نیم پہاڑی علاقے کے تمباکو کی قیمت 281.13 روپے فی کلو ہو گی۔

امریکی اور نیٹو افواج کو نسوار یاد آرہی ہے؟

ہم نیوز کے مطابق ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149.09 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ وائٹ پٹا 129 روپے فی کلو اور بیورلے 187.50 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔


متعلقہ خبریں