شہزاد اکبر کے استعفے پر عطا اللہ تارڑ کا ردعمل: ایک ہفتے قبل ہی بتا دیا تھا


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے استعفے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آج سے ٹھیک ایک ہفتے قبل یہی بات کہی تھی۔

وزیراعظم کے مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر مستعفی

ہم نیوز کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے استفسار کیا ہے کہ کیا شہزاد اکبر سے قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کرنے کا حساب لیا جائے گا؟

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں۔ انہوں نے دریافت کیا کہ انتقامی کارروائیوں کا مداوا کون کرے گا؟

شہباز شریف کا مقدمہ لائیو ٹیلی کاسٹ ہونا چاہیے، فواد چودھری

ن لیگ کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے قوم کے اربوں روپے خرچے اور نتیجہ کچھ نہ نکلا۔


متعلقہ خبریں