وزیراعظم کی آئی سی سی ایوارڈز جیتنے پر پاکستانی کرکٹرز کو مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم اور شہبازشریف سمیت دیگر کی مبارکباد

وزیراعظم  عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز جیتنے پر پاکستانی کرکٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے آئی سی سی ایوارڈز جیتنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فاطمہ ثنا کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی او ڈی آئی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا جب کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر اور فاطمہ ثنا نے ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔

خیال رہے کہ بابراعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں