عمران خان کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

عمران خان کے الفاظ اور لہجہ مناسب نہیں تھا، توہین عدالت کیس کا فیصلہ جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

حکومت سے نکل گیا تو اپوزیشن کے لیے زیادہ خطرنا ک ہوؤں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل دائر اپیل کی سماعت کریں گے۔

چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کردیا

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

اس وقت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کردیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر مستعفی

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دور حکومت میں اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں