ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک ہفتے میں 9 سے 13 فیصد ریکارڈ


اسلام آباد: ملک میں 17 سے 23 جنوری تک کے درمیانی عرصے میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 سے 13 فیصد تک رہی ہے۔

کورونا ایس او پیز کا نفاذ، وزیراعظم جیسنڈرا نے اپنی شادی ملتوی کردی

ہم نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار وفاقی وزارت صحت نے جاری کیے ہیں جس نے قومی کورونا مثبت تناسب کے حوالے سے بتایا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 24 جنوری کو کورونا کی شرح 12 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 72 فیصد ہے، کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 37 اعشاریہ 23 فیصد ہے اورلاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15 اعشاریہ صفر2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے وار، ایک روز میں  مزید7ہزار  195 افراد  بیمار

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے دیے جانے والے اعداد و شمار کے تحت پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 26 اعشاریہ 43 فیصد ہے جب کہ کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 54 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں