انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے


انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے۔  25 سے 27 جنوری تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔

26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

بین الاقوامی فٹ بال کوچز بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔ مائیکل اوون نہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ دوہزار ایک میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر بھی رہے۔

مائیکل اوون کا یہ دورہ،  پاکستان میں فٹ بال کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں