وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور دیگر شرکت کریں گے۔

اجلاس میں علاقائی سلامتی اور لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بھارتی جارحیت کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

گزشتہ روز سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے تین بچے اور ان کی ماں شہید ہوئی۔ بھارتی فائرنگ سے دس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقہ عامہ کے مطابق بھارتی افواج نے صبح سیالکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں دس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

اس سے قبل 14 مئی کو پاک فوج کی تجویز پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق ایک متنازع بیان کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت 2 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے ممبئی حملوں سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے تمام الزامات کو متفقہ طور پر مسترد کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں