حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھ لے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا مشورہ

15 والی دوائی اب 100 میں ملے گی، غریب کیلئے بجلی مہنگی نہ کریں، نور عالم خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پڑھ لے۔

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، رینکنگ میں 16درجے اوپر ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

ہم نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان نور عالم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جب میں احتساب، ناانصافی اور مہنگائی سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دے دیا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی :تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان اپنی حکومت پر برس پڑے

نور عالم خان کے مطابق اسی طرح جب میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ پر آواز اٹھاتا ہوں تو بھی شوکاز دیا جاتا ہے۔

عمران خان، نور عالم خان میں نوک جھوک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اب تو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، براہ مہربانی وہ پڑھ لیں۔


متعلقہ خبریں