پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 23 مارچ کو ہوگا، تاریخ تبدیل نہیں ہوگی: سربراہی اجلاس

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 23 مارچ کو ہوگا، تاریخ تبدیل نہیں ہوگی: سربراہی اجلاس

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل اور منی بجٹ کو مسترد کردیا ہے۔ پی ڈی ایم نے اعلان کردہ لانگ مارچ کی تاریخ بھی تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیے گئے جو اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

غلط تاثر ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا، گورنر اسٹیٹ بینک

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لانگ مارچ سے قبل حکومت کے اتحادیوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس کی صدارت سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کی جب کہ شرکا میں  شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری، بلال کیانی، عبدالمالک، آفتاب خان شیرپاؤ، اویس نورانی، حافظ عبدالکریم اور حافظ حمداللہ شامل تھے۔

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں میاں شہباز شریف، مریم نواز اور احسن اقبال نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق سربراہی اجلاس میں پی ڈی ایم رہنما نے واضح طور پر کہا کہ پی ڈی ایم عوام پر ٹیکسوں کے اضافی بوجھ کو مسترد کرتی ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ جاری اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے نام پر ترمیمی بل کا سینیٹ میں راستہ روکا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے رائے دی کہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیی بل کا بھرپور انداز میں راستہ روکا جائے۔

اسٹیٹ بینک بل سینیٹ سے جلد پاس کرالیں گے، مافیاز کیخلاف لڑنا مشکل ہے: فواد چودھری

ہم نیوز نے ذرائع سے انکشاف کیا کہ سربراہی اجلاس میں پی ڈی ایم رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ حکومت
کی تبدیلی پر فوری طور پہ اس بل کو واپس لے لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں