روس کی یوکرائن کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں


روس نے یوکرائن کی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کی ویڈیو جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی فوجی ٹینکوں اور میزائل لانچرز سمیت مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد افواج کی جنگی تیاری کوجانچنا ہے جو 29 جنوری تک جاری رہیں گی۔

یوکرین پر حملہ کرنے کی سخت قیمت ادا کرنی ہو گی، امریکی صدر کی روس کو دھمکی

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کی سخت قیمت ادا کرنی ہوگی۔

جو بائیڈن نے روس کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی  روس کو جانی اورمعاشی نقصان کی صورت قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

ایران کے جوہری معاہدے پر بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت پر ہار ماننے کا یہ وقت نہیں، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

روس خود پر جعلی حملے کروا کے یوکرائن پر حملہ کرے گا، امریکی دعویٰ

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس خود پر جعلی حملے کروا کے یوکرائن پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اگلا ایک ہفتہ انتہائی اہم ہے۔


متعلقہ خبریں