حکمرانوں کے بچے سرکاری اسکولوں میں نہیں پڑھیں گے، نظام ٹھیک نہیں ہوگا: سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم، وزرا اور حکومتی اہلکاروں کے بچے سرکاری اسکولوں میں نہیں پڑھتے ہیں۔

یکساں تعلیمی نصاب لا رہے ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب تک حکمرانوں کے بچے سرکاری اسکولوں میں نہیں پڑھیں گے، تعلیم کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک یہاں پہنچا ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود یکساں نظام تعلیم نافذ نہیں کر سکی۔

حکومت سندھ ہٹ دھرمی چھوڑے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ملک میں 6 کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔


متعلقہ خبریں