ہوشیار: کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40.68 فیصد ہو گئی


کراچی: شہر قائد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40.68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس، ملک میں مزید 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے اس ضمن میں جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4779 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے 1944 افراد کورونا مثبت آئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی ہی کی طرح حیدرآباد میں بھی کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اعداد و شمار کے تحت حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 21.53 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسی حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مزید 1735 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 851 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا وار

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا سے مزید 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 753 ہو گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت صوبے میں کورونا سے متاثرہ 392 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک ہفتے میں 9 سے 13 فیصد ریکارڈ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 1478 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار650 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں