سعودی عرب کی پاکستان کیساتھ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری


سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں معاہدے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان کے ساتھ جرائم کے خاتمے سمیت نشہ آور اشیاء کے انسداد کے لئے تعاون کے متعلقہ مفاہمتی یاداشت کے مسودوں کی بھی منظوری دی۔

سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کووڈ 19 کے بعد پہلی مرتبہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے براہ راست کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی سعودی کابینہ نے اجلاس کے دوران پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے بحیرہ احمر میں عالمی جہاز رانی کی گزر گاہوں، امارات اور مملکت کی اہم تنصیبات شہری اداروں اور شہریوں پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے حملوں کو مسترد کردیا اور ان پر شدید برہمی کا اظہار کیا کیا گیا ہے۔

کابینہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہعالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کی خاطر حوثیوں کی جارحانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے حرکت میں آنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں