عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں؟ مولانا فضل الرحمان نے پوچھ لیا


پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ وہ کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں؟  

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف اپنے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔ وہ وضاحت کریں خطرناک ہونے کی بات کس کے لئے تھی۔

اب عوام براہ راست اپنے حق کی جنگ لڑے گی، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان مجرم قرار پاچکے ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا جاتا ہے اور اکاؤنٹس چھپانے والے کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل اور پارٹی کو کالعدم قرار دے۔


متعلقہ خبریں