پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے، سیاسی ماڈلنگ شو سے کوئی مسئلہ نہیں: فرخ حبیب

امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کو ڈیفالٹ پر پہنچا دیا گیا، فرخ حبیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاست کا 12 وں کھلاڑی حلوے کی پلیٹ کے لیے پوری دیگ انڈیلنے کی خواہش رکھتا ہے۔

پی ڈی ایم کے  انتظار میں رہے تو بہت دیر ہو جائے گی، راجہ پرویز اشرف

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے، ہردو ماہ بعد اس میں جان ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام  نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ماڈلنگ شو اور کیٹ واک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 سے  ان لوگوں کی خواہشات ہر روز دم توڑتی نظرآتی ہیں۔

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو ہی لانگ مارچ کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ دشمن کے ایجنڈے کو کون کس طرح آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جب سے بنی ہے آج تک کسی ایک نکتے پر اتفاق رائے قائم نہیں کر سکی ہے۔


متعلقہ خبریں