ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی مکمل رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، فواد چودھری


وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی مکمل رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، ہمارا موقف ہے پاکستان میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مالی کرپشن سے متعلق نہیں، مسئلہ رول آف لا کا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نےاپنےارکان کےخلاف کارروائی نہیں کی، کرپشن کے خلاف عمران خان کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں کہہ رہا کہ پاکستان میں ہر سطح پر کرپشن ختم ہوگئی ، آئل مارکیٹنگ کمپنی یا چینی کا معاملہ ہم سامنے لائے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا، جس میں پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کے مطابق پاکستان 180ممالک میں سے 140 ویں نمبر پر آگیا ہے، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکورکا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

2021 میں پاکستان کا اسکور 28 رہا،  2020 میں 31 جبکہ 2019 میں اسکور 32 تھا ، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں چاردرجےتنزلی ہوچکی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پر ڈنمارک، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور ناروے کی صورتحال سب سے بہترین رہی، جبکہ سنگاپور، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور لکسمبرگ میں بھی کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکور کے مطابق اسی سے ایک سو اسکور تک ممالک میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں