پی ایس ایل 7: وزیراعظم عمران خان کا کھلاڑیوں کے نام پیغام


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے موقع پر کھلاڑیوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاونٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کے ہمراہ وزیراعظم عمران کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمیز راجہ وزیراعظم آفس جاتے ہیں اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں وقت ہو گیا۔

کورونا کے باوجود پی ایس ایل جاری رکھنے کے لیے نئی پلیئنگ کنڈیشنز تیار

اس کے بعد وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں پی ایس ایل 7 کا آغاز کر رہا ہوں ، امید ہے ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور عوام کو انٹرٹین کرے گی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری کو ہو گا، میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں