حکومت کے 22 اراکین رابطے میں ہیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

حکومت کے 22 اراکین رابطے میں ہیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے 22 اراکین رابطے میں ہیں۔

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو ہی لانگ مارچ کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست کررہی ہے اور اس نے خود ہی پی ڈی ایم کو چھوڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اپناراستہ ہے، ہمارااپناراستہ ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اعتماد کا فقدان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اگر پی ڈی ایم مارچ میں شامل ہونا چاہتی ہے تو غور کیا جا سکتا ہے۔

پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے، سیاسی ماڈلنگ شو سے کوئی مسئلہ نہیں: فرخ حبیب

شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کےاجلاس میں پیپلزپارٹی کا ذکرنہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ 23 مارچ کو ہی ہو گا۔

صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے پروگرام میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتجاج کا مقصد عوام کو احساس دلانا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ عدم اعتماد کی فضا قائم کرنی کی کوشش ہے۔


متعلقہ خبریں