ملک میں غریب ٹھوکریں کھاتا رہا، امیر فائدہ اٹھاتا رہا، وزیر اعظم



وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیسے لوٹنے والے علاج کے لیے بیرون ملک چلے جاتے ہیں ۔۔ملک میں غریب ٹھوکریں کھاتارہا اور امیر الگ نظام سے فائدہ اٹھاتا رہا ہے۔

اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈاجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سسٹم صرف اشرافیہ کے لیے بن گیا تھا، پاکستان میں سرکاری اسپتالوں کا معیار گرتا گیا، دیہات میں غریبوں کے لیے کوئی سہولت نہیں تھی۔

لیکن اب ہرخاندان کے پاس 10 لاکھ روپےکا صحت کارڈ ہوگا، ساڑھے 4ارب روپے ہیلتھ کارڈ پرلگائے جارہے ہیں، پاکستان میں امیر غریب سب کے لیے سرکاری و نجی اسپتالو ں میں علاج کی سہولت ہوگی۔

تفصیل پڑھیں: ٹرانسپرنسی رپورٹ ، عمران خان سے استعفے کا مطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کی تعمیر میں 10 سال لگے ہیں اس کے لیے بہت جدوجہد کی، 70 کروڑ روپے سے بننے والاشوکت خانم آج 10ارب روپے مریضوں پر خرچ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیر غریب سب کے لیے سرکاری و نجی اسپتالو ں میں علاج کی سہولت ہوگی، برطانیہ صحت انشورنس سسٹم نے متاثر کیا تھا لیکن ہمارا منصوبہ اس سے بھی آگے جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں