پی سی ایل کی کامیاب ٹیمیں


پی ایس ایل 7 کا انتظار ختم ہونے کو ہے، پاکستان سپر لیگ میں اب تک کون کون سی ٹیمیں ٹرافی اٹھا چکی ہیں؟ 

پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن میں 2016 ہوا، جس میں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پہلی ٹرافی اٹھا کر تاریخ رقم کی۔

دوسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پھر شکست ہوئی اور پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں ٹرافی اپنے نام کی۔


پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد کی ٹیم دوسری بار پھر کامیاب ہوئی، جے پی ڈومنی کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے فائنل اپنے نام کیا۔


چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی کو مسلسل دوسری بار شکست ہوئی، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی اٹھائی۔


پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلی بار فائنل میں پہنچیں، عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز نے ٹرافی اپنے نام کی۔


چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں فائنل میں پہنچی اور پشاور زلمی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔


متعلقہ خبریں