گروتھ ریٹ 5اعشاریہ 8سے گرکر 3فیصد پر آگیا،مہنگائی بڑھ گئی، وزیر خزانہ

معیشت کی سمت درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین  نے کہا ہے کہ گروتھ ریٹ 5 اعشاریہ 8سے گرکر 3فیصد پر آگیااورافراط زر میں اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں  میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس گئے،کوروناکی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہوئی اور مہنگائی بڑھی۔

ہم معاشی طور پر سنبھل ہی رہے تھے کہ کورونا نے مشکلات سے دوچارکرد یا،وزیراعظم نے کورونا حکمت عملی اپنا کر اسمارٹ لاک ڈاون متعارف کروایا جس کے تحت کاروبار مکمل بند نہیں کروائے، اب  برطانوی وزیراعظم کابھی کہناہے کہ وہ ملک بندنہیں کریں گے۔

تعمیرات،ٹیکسٹائل،ایکسپورٹس اور دیگر اہم سیکٹرز کومراعات دی گئیں،کورونا سے نمٹنے کے لیےوزیراعظم نے پیکجز دیئے،احساس پروگرام کےذریعےعوام کوریلیف فراہم کررہےہیں۔

گزشتہ سال گروتھ 5.37 فیصدہوئی،برآمدات 25 سے 29 فیصدبڑھی ہیں،تیل کی قیمتیں بڑھنےسےتجارتی خسارہ بڑھا،گروتھ ریٹ سست ہونےسےمہنگائی میں اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کوروناکےدوران زراعت کےشعبےمیں سرمایہ کاری کی گئی،برآمدات کوبڑھانےکیلئےبھرپوراقدامات کیےگئے،خوردنی تیل،پیٹرولیم مصنوعات اوردالوں کی قیمتوں میں عالمی سطح پراضافہ ہوا۔

آئی ٹی برآمدات میں اضافےسےمعیشت کواستحکام ملا،ایف بی آرنےریکارڈٹیکس جمع کیا،ترسیلات زرمیں بھی ریکارڈاضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک ذخائرمیں کمی نہیں ہوئی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے منجمد ہونے کے باعث ان کاانحصار پاکستان پر ہے، افغان بحران کےباعث ہماری کرنسی پربھی دباؤآیا،افغانستان نے پاکستان سے ڈالر لیناشروع کیا،ان سے کہاہے کہ لین دین پاکستانی روپے میں کریں۔


متعلقہ خبریں