آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار


بابر اعظم ایک بار پھر نمبر ون بن گئے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کپتان پہلے سے ہی ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم پھر پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے۔ رینکنگ میں محمد رضوان کا دوسرا نمبر ہے۔

جنوبی افریقہ کے ایڈین مارکرم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بالرز رینکنگ میں شاداب خان نویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں بھی بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر آگئے۔

دو روز قبل  آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بابر اعظم کو قرار دیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھ میچوں میں 67 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 405 رنز بنائے، بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمز آف دی ایئر کے کپتان بھی قرار دیئے گئے تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں