پارٹی میں گروپنگ تھی، نچلی سطح پر ایشوز ہیں، اپوزیشن کا رول میڈیا ادا کر رہا ہے: گورنر پنجاب

پارٹی میں گروپنگ تھی، نچلی سطح پر ایشوز ہیں، اپوزیشن کا رول میڈیا ادا کر رہاہے: گورنر پنجاب

ملتان: گورنر پنجاب چودھری سرور نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی میں گروپنگ تھی اور نچلی سطح پر ایشوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رول میڈیا ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فیصلے کو ہم چیلنج نہیں کرتے ہیں۔

ہماری کوششوں سے عمران خان وزیر اعظم بنے، گورنر پنجاب

ہم نیوز کے مطابق سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں میری رہائش نہیں ہے، گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ جہانگیر ترین ہمارے دوست ہیں، وہ اب بھی پارٹی میں ہیں اور آج تک جہانگیر ترین نے پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کیا۔

مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفی کی وجہ سامنے آ گئی

انہوں نے کہا کہ ہم نے جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے ہیں، سب میرٹ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پینے کا پانی مہیا کرنا میرا مشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 31 مارچ تک ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کر چکے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار سولر ہینڈ پمپز لگائے جائیں گے۔

لاہور کا لارڈ میئر کون ہو گا ؟ اعلیٰ سطحی مشاورت شروع

ہم نیوز کےمطابق چودھری سرور نے کہا کہ مئیر کا انتخاب پارٹی کرے گی، ڈسڑکٹ مئیرز کو شارٹ لسٹ کمیٹی کرے گی جب کہ میئرز سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔


متعلقہ خبریں