ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاجی دھرنے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاجی دھرنے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی. 

کراچی میں احتجاجی ریلیاں: مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

ہم نیوز کے طمابق بلدیاتی ایکٹ کے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دھرنا دیا اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پولیس نے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق  پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہرین کی گرفتاریاں بھی کیں جب کہ شیلنگ اور لاٹھی چارج سے کئی کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کی وجہ سے بعض خواتین کی طبیعت خراب ہو گئی  جنہیں احتجاجی مظاہرین نے سہارا دیا اور انہیں سنبھالا۔


متعلقہ خبریں