شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر دہشتگرد ہلاک


شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد صدام مارا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا، اس کے علاوہ دہشتگرد صدام ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی،اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔


متعلقہ خبریں