صورتحال ایسی ہو گئی کہ پولیس کو ایکشن لینا پڑا، سعید غنی

عمران خان گھڑی ، قلم اور انگوٹھی چور ہیں، ان کی سیاست میں واپسی نہیں ہو سکتی، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی طرح کے احتجاج کے خلاف نہیں ہے لیکن صورتحال ایسی ہو گئی کہ پولیس کو ایکشن لینا پڑا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے دھرنے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پریس کلب جانے کا اعلان کیا لیکن پھر وزیراعلیٰ ہاؤس آنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج پر اعتراض نہیں ہے لیکن پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ سیکیورٹی کے باعث سی ایم ہاؤس کی طرف نہ آئیں۔

کراچی میں احتجاجی ریلیاں: مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

سعید غنی نے کہا کہ پی ایس ایل کے کئی کھلاڑی سی ایم ہاؤس کے اطراف واقع ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بین الاقوامی کھلاڑی ٹھہرتے ہیں وہا ں ہائی سیکیورٹی ہوتی ہے۔

کراچی سے وڈیرے اور جاگیردار قبضہ چھوڑ دیں، جماعت اسلامی کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مہینے سے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج کررہی ہے اور حکومت سندھ اس کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں