شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 7 میں شرکت مشکوک

شاہد آفریدی

شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی شاہد آفریدی کا بھی ردعمل آگیا


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی و قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی کے قریبی رشتہ دار کا انتقال ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیم ببل سے بھی نکل چکے ہیں۔

سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہشاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں بھی مبتلا ہیں۔

کپتانی نہ لینے کا مشورہ، شاہین شاہ نے شاہد آفریدی کی کیوں نہیں سنی؟

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹریننگ سیشن کے دوران شاہد آفریدی کو کمر کی تکلیف کی شکایت ہوئی۔ سابق قومی کرکٹر نجی اسپتال سے چیک اپ کرواٸیں گے۔


متعلقہ خبریں