سندھ حکومت کا علاج گورنر راج کے سوا اور کچھ نہیں ، خرم شیر زمان


کراچی: سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے احتجاجی مظاہرین پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور کارکنان پر آنسو گیس کی شیلنگ شرمناک ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے دھرنے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلدیاتی بل کے خلاف جمہوریت پسند جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ پولیس کے ڈنڈے جرائم پیشہ افراد پر کیوں نہیں چلتے؟

صورتحال ایسی ہو گئی کہ پولیس کو ایکشن لینا پڑا، سعید غنی

خرم شیر زمان نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت شہر کے ماحول کو سازگار رکھنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور لاٹھی چارج سندھ حکومت کی گھبراہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کراچی میں احتجاجی ریلیاں: مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل خرم شیر زمان نے واضح طور پر کہا کہ سندھ حکومت کا علاج گورنر راج کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں