پیوٹن پر امریکی پابندیوں کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے، روس

نیٹو کے توسیع پسندانہ عزائم پر تحفظات ہیں، صدر پیوٹن

روس نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن پر امریکی پابندیوں کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن پرپابندیوں کا  سیاسی طور پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، تاہم اس کے تنائج مہلک ہوں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے توصدر پیوٹن کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں اُن پر ذاتی پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔

یوکرین پر حملہ کرنے کی سخت قیمت ادا کرنی ہو گی، امریکی صدر کی روس کو دھمکی

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس خود پر جعلی حملے کروا کے یوکرائن پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اگلا ایک ہفتہ انتہائی اہم ہے۔

امریکی حکام نے کہا تھا کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اور روسی صدر جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ روس نے 2014 میں اس طرح کی حکمت عملی کریمیا میں اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران: ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری

امریکہ کے مطابق روس مشرقی یوکرین میں تربیت یافتہ گروپ بھیج چکا ہے۔

دوسری جانب روس نے واشنگٹن حکام کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں