عوامی مسائل کے حل کے لیے 101 دھرنے دینے کا اعلان

عوامی مسائل کے حل کے لیے 101 دھرنے دینے کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کردیا ہے۔ دھرنے 6 فروری سے دیے جائیں گے۔

دھرنا ختم کردیں، ناصر شاہ: دھرنا ختم یا مؤخر نہیں کرسکتے، حافظ نعیم الرحمان

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے کیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکسان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے اس ضمن میں کہا ہے کہ 6 فروری سے تحصیل، صوبائی وقومی حلقوں اور ضلعی ہیڈکواٹرز پر احتجاجی دھرنے دینے کا آغازہو گا۔

ہمیں تماشائی بننے کے بجائے باہر نکلنا ہو گا، سراج الحق

امیر العظیم نے دعویٰ کیا کہ مارچ میں اسلام آباد کا فیصلہ کن دھرنا حکومت کے ہوش اڑانے کے لیے کافی ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاجی دھرنے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

ہم نیوز کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی 101 دھرنے دے گی۔


متعلقہ خبریں