ایم کیو ایم: دھرنے پر لاٹھی چارج، وفاقی وزرا برہم، شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

ایم کیو ایم: دھرنے پر لاٹھی چارج، وفاقی وزرا برہم، شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے دھرنے پہ پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ پر وفاقی وزرا نے اظہار مذمت کرتے ہوئے شدید برہمی ظاہر کی ہے۔

ایم کیو ایم: وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہر کے دروازے بند کردیں گے، یوم سیاہ منانےکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایم کیو ایم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایم کیو ایم کے دھرے پر کیے جانے والے لاٹھی چارج اور شیلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏‏ایم کیو ایم کے پر امن احتجاج پر سندھ حکومت کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پی ایس ایل جیسا ایونٹ ہونے جا رہا ہے، اس موقع پر تشدد کا کوئی جواز نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی لیڈرشپ اس صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

 سندھ حکومت کا علاج گورنر راج کے سوا اور کچھ نہیں ، خرم شیر زمان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ہماری تمام حمایت ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں پیپلزپارٹی کا آمرانہ طرز حکومت قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستورپاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج  کا حق دیتا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ سندھ میں جماعتی راج کے بجائے پیپلزپارٹی آئینی حقوق کا احترام کرے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پولیس کو سندھ سے جرائم کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پر امن احتجاج پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار پیپلزپارٹی کا آمرانہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

عوامی مسائل کے حل کے لیے 101 دھرنے دینے کا اعلان

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ زرداری اور بلاول طاقت کے زور پر بلدیات کے کالے قانون کے خلاف آواز دبانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر کالا قانون لاگو کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں